افسوسناک واقعہ، گھر میں آتشزدگی سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق

افسوسناک واقعہ، گھر میں آتشزدگی سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) قلندر آباد میں گھر میں آتشزدگی، ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

 ضلع ایبٹ آباد کے علاقے قلندر آباد کے گاؤں ترھیڑی کے مقام پر گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث مکان کی چھت زمین بوس ہوگئی، ملبے تک دب کر 8 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہے۔

ذرائع کے مطابق مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوششیں کی تاہم کچا گھر ہونے کی وجہ سے آگ پر قابو نہ پایا جاسکا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر تے ہوئے ملبے سے نعشوں اور زخمی کو نکال لیا ۔