نومولود بچی کی پھندہ لگی لاش برآمد، افسوسناک واقعہ

The Dead body of a newborn girl was found in Karachi
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: کٹی پہاڑی کے قریب نومولود بچی کی پھندہ لگی لاش ملی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں کٹی پہاڑی کے قریب نومولود بچی کی لاش ملی جس کے گلے میں پھندا لگا ہوا تھا۔ شبہ ہے کہ نومولود کو پھندا ڈال کر قتل کیا گیا ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ورکرز موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔ تاہم، فوری طور پر واقعے کا کوئی عینی شاہد نہیں مل سکا ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ اس سے قبل جب بھی نومولود کی لاش ملی ہے تو گلے میں پھندا نہیں ہوتا تھا۔اس لاش کے گلے میں پھندا ہے جس سے یوں محسوس ہوتا ہے کہ بچی کو پھندے کے ذریعے گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر