ویب ڈیسک: محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کا یو ٹرن،محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے صوبے کی میدانی علاقوں میں بھی سکولوں میں چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق 22دسمبر کو محکمہ تعلیم نے میدانی علاقوں سکولوں کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا اعلامیہ جاری کیا تھا، محکمہ تعلیم خیبر پختونخواکے مطابق سردی کی لہر میں غیرمعمولی اضافے کو مد نظر رکھتے ہوئے میدانی علاقوں میں چھٹیا ں ہونگی،سمر زون میدانی علاقے کے سکولز 25 دسمبرسے اگلے اتوار 1 جنوری 2023تک بند رہیں گے، ونٹر زون پہاڑی علاقوں کے سکول 25 دسمبر سے 15 فروری 2023 تک بند رہیں گے،سرکاری نوٹیفکیشن جلد جاری کر دیا جائے گا ۔