ویب ڈیسک: پاکستانی لائی پاورکمپنی نےالیکٹرک چارج ایبل موٹرسائیکل متعارف کرادی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی لائی پاورکمپنی کی متعارف کردہ ای ٹربونامی موٹرسائیکل میں 60واٹ اور20ایمپیِرکی لیتھیم بیٹری نصب ہے، اس کے ساتھ ہی موٹرسائکل میں سولرتوانائی سےبھی چارج کرنےکی صلاحیت موجود ہے۔
الیکٹرک موٹرسائیکل 65کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسےبھاگ سکتی ہے، جبکہ اس پر بآسانی2افرادسفرکرسکتےہیں۔موٹرسائیکل میں بیٹری سمیت تمام وائرنگ واٹرپروف ہے۔
آئندہ چندماہ میں ای ٹربوموٹرسائیکل مارکیٹوں کی زینت بن جائے گی۔