ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری سکولوں میں نئی پابندی لگ گئی

Govt Schools
کیپشن: Govt Schools
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) چکوال کے سرکاری سکولوں میں لڑکے اور لڑکیوں کے ایک ساتھ پڑھنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر چکوال نے چھٹی سے آٹھویں جماعت تک ’’کو ایجوکیشن‘‘ سکولوں میں زیرِ تعلیم طالبات کے نام خارج کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا۔

دوسری جانب چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی چکوال نے طالبات کے نام خارج کرنے کا نوٹس لے لیا، حکام نے کہا کہ طالبات کے نام خارج نہیں ہوں گے بلکہ انہیں دوسرے سکولوں میں ٹرانسفر کیا جائے گا، غلط مراسلہ بھیجنے پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سے جواب طلب کر لیا گیا۔

واضح  رہے کہ اس سے قبل وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کے جینز ،سلیپر اور ٹی شرٹ پہننے پر پابندی عائد کی گئی تھی جبکہ پردہ کرنے والی خواتین اساتذہ کو صاف ستھرا اسکارف اور حجاب پہننے کی اجازت دی گئی ۔

Sughra Afzal

Content Writer