ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ ہانیہ عامراسپائیڈر مین بن گئیں

Spider Man
کیپشن: Spider Man-Hania Aamir
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

گلبرگ ( سٹی42) ناموراداکارہ ہانیہ عامر پر اسپائڈر مین کے کردار کا ایسا بھوت سوار ہوا ہے کہ وہ خود بھی اسپائڈر مین بن گئیں۔

اسپائیڈرمین سیریز کی نئی فلم '' اسپائیڈرمین،نو وے ہوم ''جہاں باکس آفس پر نئے ریکارڈز قائم کر رہی ہے وہیں پاکستان میں بھی اس کے سحر نے کورونا کے باعث طویل عرصے سے بند سینما گھر کھلنے پر شائقین کو جکڑ لیا، ٹام ہالینڈ اور زینیڈیا کی یہ فلم  17 دسمبر 2021 کو اپنی ریلیزکے بعد سے دنیا بھر میں 600 ملین ڈالرز سے زائد کمانے کے بعد کورونا کے آغاز سے اب تک کی سب سے بڑی سینما ریلیز بن چکی ہے، عام شائقین کے علاوہ ہانیہ عامر اور کبریٰ خان سمیت دیگر شوبز ستارے بھی نئی فلم سے لطف اندوز ہونے کیلئے سینما گھروں کا رخ کر رہے ہیں۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2021-12-24/news-1640320584-4154.jpg

انسٹاگرام پر اس حوالے سے پوسٹ میں ہانیہ عامر نے اسپائیڈرمین کا ماسک پہنے تصویر شیئر کی جس میں وہ سینما کی بیرونی منڈیر پر پوز بنائے دیوار پر چڑھنے کا تاثر دے رہی ہیں، اداکارہ نے کیپشن میں بتایا کہ وہ یہ فلم دیکھنے کے لیے بہت زیادہ پرجوش تھیں۔

Sughra Afzal

Content Writer