ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

احتساب کا عمل اب مزید تیز ہوگا، شیخ رشید

احتساب کا عمل اب مزید تیز ہوگا، شیخ رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شہباز شریف چالاک آدمی ہے جو نواز شریف کو لیکر آیا، بعض اوقات اخباروں کو بلا کر بات کرتے ہیں پھر وہ ڈان لیکس بن جاتا ہے۔ عمران خان اب احتساب کا عمل مزید تیز کریں گے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ یہ لوگ معاشی قاتل اور غدار ہیں، چور اور ڈاکوؤں نے قوم کو یہاں تک پہنچایا، یقین ہے اب احتساب کا عمل تیز ہوگا۔  ان کا کہنا تھا کہ شریف برادران تاش سینے سے لگا کر کھیلتے ہیں، عمران خان سادہ آدمی ہیں جو ان کی چالوں سے واقف نہیں ہیں۔ شہبازشریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنا دیا گیا ہے۔ چور اچکے دوبارہ چودھری بنیں گے تو مسائل کا حل چاہنے والوں کو مایوسی ہو گی۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ عوام کو جس فیصلے کا انتظار تھا وہ آ گیا، اب احتسابی عمل تیز ہونے جا رہا ہے، اللہ آسمانوں پر فیصلہ کرتا ہے، اس فیصلے میں عمران خان اور موجودہ حکومت کا کوئی کمال نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی ٹائمنگ ہمیشہ غلط ہوتی ہے، انہوں نے اپنے کیسوں کی ہمیشہ نفی کی، کسی نے انھیں سمجھایا نہیں تو یہی ہونا تھا۔ شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ عدلیہ پر یقین لیکن فیصلے کو نہیں مانتے، کیس لڑنے کے حوالے سے آصف زرداری سے ہی سیکھ لیتے، بڑے غیر ذمہ دارانہ طریقے سے کیس لڑا گیا۔

شیخ رشید نے کہا کہ جب لڑنے کا وقت ہوتا ہے یہ این آر او مانگتے ہیں۔ دیانت داری سے سمجھتا ہوں کہ بھونڈے طریقے سے یہ کیس لڑا گیا، کیس لڑنا تھا تو آصف زرداری سے ہی سیکھ لیتے، بھٹو کے کیس میں جج کے انتقال کے بعد نوعیت بدل گئی تھی، اس میں بھی تاخیر کی گئی تھی، کیس کو کیس سمجھ کر لڑنا چاہیے خبروں کی سرخی کے لیے نہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer