(سٹی42) ائیرپورٹ کسٹمز حکام نے سال 2017 کے دوران سمگلنگ کی مد میں پکڑی جانے والی اشیاء کی رپورٹ جاری کر دی۔
تفصیلات کے مطابق کے مطابق ایئرپورٹ کسٹمز حکام نے غیر ملکی کرنسی کی مد میں 31 ملین روپے سے زائد کی غیر قانونی رقم ضبط کی۔ کسٹمز ذرائع کے مطابق دو لاکھ چھیاسٹھ ہزار سے زائد امریکی ڈالرز سمیت اٹھائیس ہزار سے زائد جاپانی ین ، پندرہ ہزار سے زائد برطانوی پاؤنڈز جبکہ لاکھوں کی دیگر ممالک کی کرنسی ضبط کی گئی جو سال 2016 کی نسبت 60 فیصد سے شائدہے ۔
کسٹمز ذرائع نے بتایا کہ سمگل شدہ 12.5 تولے سونے کی مد میں 49.74 ملین روپے اکھٹےہوئے جو پچھلے سال کی نسبت کہیں زیادہ ہے ۔ اسی طرح مسافروں سے پکڑی جانے والی غیر ملکی شراب کی مد میں 19.18 ملین روپے مالیت سے زائد کی شراب اور 3836 سے زائد بوتلیں بھی پکڑی گئیں جس کی شرح گزشتہ سال سے زائد ہے ۔
کسٹمز حکام نے بتایا کہ موبا ئل فون سمگلنگ کی مد میں 61.94 ملین روپے سے زائد کے 3097 سے زائد موبائل فون ضبط کیے گئے۔ نشہ آور اشیاء میں شامل کرنے والا تین کلو 8 ملین کا کیمکل بھی پکڑا گیا جس کے بعد سال 2017 بھر میں کل 24.48 ملین روپے کا ریونیو اکٹھا کیا گیا ھے جو پچھلے سال کی نسبت چالیس فی صد سے زائدہے
اس موقع پر کلکٹر کسٹم فیض احمد چدھڑ نے ایئر پورٹ کسٹمز عملے اور افسران کو بہترین کاکردگی دکھانے پر شاباش دی اور آئندہ چند دنو ں میں بورڈ میں ریوارڈ دلانے کی سفارش کر دی۔
مزید دیکھیے: