ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوامی شاعر حبیب جالب کی بیٹی مشکل میں ۔!

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ماضی کے نامور شاعرحبیب جالب کی بیٹی طاہرہ حبیب نے الزام عائد کیاہے کہ لاہور کی اقبال ٹاؤن کریم بلاک مارکیٹ پارکنگ کی ایک خالی جگہ پر انہوں نے اپنی گاڑی میں دال چاول رکھ کر بیچنے کا  کاروبار شروع کیاتو میونسپل  کارپوریشن کے اہلکاروں نے انہیں تنگ کیا،انہیں ایک اہلکارنے ہفتہ وار پانچ ہزار روپے  رشوت دینے کا مشورہ  دیاکہ ایسا کرلیں تو کام چلتا رہے گاجب انہوں نے ایسا نہیں کیا تو پھر اہلکاروں نے سامان وہاں سے اٹھا دیا،طاہرہ حبیب نے سٹی 42ڈیجیٹل میڈیا سے وابستہ صحافی مناظرعلی کو خصوصی انٹرویودیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انہیں کوئی مدد نہیں چاہیے بلکہ انہیں کاروبار کرنے دیاجائے،رکاوٹیں نا ڈالی جائیں،انہوں نے بتایا کہ وہ خود دار ہیں،بھیک نہیں مانگتیں، ماضی میں وہ اپنے روزگار کیلئے پی سی  او چلاتی رہیں،پھر ٹیکسی بھی چلائی اور اب دال چاول کا کاروبار شروع کیا تھا جسے بند کرادیاگیا،طاہرہ حبیب  کی مہنگائی،مہنگے پٹرول اور حکومتی پالیسیوں پر تنقید کی ویڈیوز ان دنوں سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہورہی ہیں۔

مزید جاننے کے لیے سٹی 42 ڈیجیٹل میڈیا سے خصوصی گفتگو اس ویڈیو میں ملاحظہ کریں۔