ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غازی آباد میں فائرنگ اور تشدد، 16 سالہ نوجوان زخمی

غازی آباد میں فائرنگ اور تشدد، 16 سالہ نوجوان زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:لاہور کے علاقے غازی آباد کے مین بازار میں گاڑی کی ٹکر کے تنازع پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 16 سالہ نوجوان زخمی ہوگیا۔ واقعے کی کلوز سرکٹ فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق عادل عرف گوشی اور ذوہیب نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 16 سالہ اویس کی ٹانگ میں گولی لگی اور وہ زخمی ہوگیا۔

فوٹیج میں ملزمان کو نوجوان کے والد اسلم کے ساتھ بھی ہاتھا پائی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمان نے پستول کے بٹ مار کر اسلم کو بھی زخمی کردیا۔

واقعے کے بعد پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔