عابد چودھری:بھاٹی گیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پابندی کے باوجود گٹکا فروشی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم عمران پیدل چھپ کر گٹکا فروخت کر رہا تھا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں لیکوئڈ فام گٹکا برآمد کر لیا گیا۔
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ممنوعہ و مضرِ صحت اشیا کی فروخت کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رکھی جائیں گی۔