ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منشیات سمگلنگ: شاہد کپور کے ساتھی اداکار  کو گرفتار کر لیاگیا

منشیات سمگلنگ: شاہد کپور کے ساتھی اداکار  کو گرفتار کر لیاگیا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست مہاراشٹر کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اداکار شاہد کپور کے ساتھی اداکار روح اللّٰہ مہدی اور ان کے ایک ساتھی کو 28 گرام منشیات کے ساتھ گرفتار کر لیا۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام سے تعلق رکھنے والے اور ممبئی کے علاقے گورگاؤں میں مقیم اداکار روح اللّٰہ مہدی ’دہیسر چیک ناکا‘ پر منشیات کی سمگلنگ کے لیے آنے والے ہیں۔ سینئر پولیس انسپکٹر کی قیادت میں ٹیم نے جال بچھا کر دونوں کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔

 اداکار کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے انہیں 5 روز کے لیے پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس اب اس ڈرگ نیٹ ورک کے تانے بانے تلاش کر رہی ہے تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ یہ منشیات کس سے خریدی گئی تھیں اور کسے سپلائی کی جانی تھیں۔

 روح اللّٰہ مہدی نے شاہد کپور کی ایکشن ڈراما فلم ’دیوا‘ کے علاوہ کئی معروف ویب سیریز میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔