سٹی 42: سرکاری اسکیم میں خوش قسمت عازمین حج کا فیصلہ ہو گیا
ملک بھر سے ایک لاکھ 18 ہزار 60 حج درخواستیں موصول ہوئیں ، سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا عمل مکمل کرلیا گیا ، درخواستوں کی مزید وصولی روک دی گئی۔ حج درخواستیں پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر وصول کی گئیں ،17 روز میں عازمین نے آن لائن اور منتخب بینکوں کے ذریعے درخواستیں جمع کرائیں،عازمین نے طویل اور مختصر دورانیے کے حج کے لئے درخواستیں جمع کرائیں۔وزارت مذہبی امور نے نصف حج اخراجات پہلی قسط کے طور پر وصول کیے۔
حج کے باقی اخراجات دوسری قسط میں وصول کئےجائیں گے۔حج واجبات کی دوسری قسط کی وصولی یکم نومبر سے شروع کی جائے گی۔سرکاری سکیم کے تحت حج اخراجات کا تخمینہ ساڑھے گیارہ لاکھ سے ساڑھے بارہ لاکھ روپے ہے ،وزارت مذہبی امور نے حج درخواستوں کی وصولی کا عمل ماضی کے مقابلے میں قبل از وقت مکمل کر لیا