(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے سپرسٹار اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے درمیان طلاق کی خبروں کے دوران ان کی بیٹی کابیان بھی سامنے آگیا۔
ایک بار پھر گووندا اور سنیتا کے درمیان طلاق سے متعلق باتیں ہونے لگی ہیں، یہ سلسلہ حال ہی میں اس وقت شروع ہوا جب سنیتا نے یوٹیوب پر اپنے جذباتی وی لاگ میں طلاق کی افواہوں پر لب کشائی کی،سوشل میڈیا پر والدین کی طلاق کی افواہیں ایک بار پھر سامنے آنے کے بعد جوڑے کی بیٹی ٹینا آہوجا نے خاموشی توڑدی ہے۔
’’ہندوستان ٹائمز ’’سے گفتگو کرتے ہوئے ٹینا نے کہا کہ یہ سب محض افواہیں ہیں اور ان میں کوئی صداقت نہیں، میں ان افواہوں پر دھیان نہیں دیتی۔
جب ٹینا سے سوال کیا گیا کہ ان کے والدین (گووندا اور سنیتا) خود سے متعلق ان افواہوں کا سامنا کیسے کرتے ہیں تو اداکار کی بیٹی نے جواب دیا میں اب کیا بولوں، میرے والد ملک میں بھی نہیں ہیں۔
انہوں نے مختصر انٹرویو میں مزید کہا کہ میں خوش قسمت ہوں مجھے اتنی خوبصورت فیملی ملی، اور میں میڈیا سمیت مداحوں اور چاہنے والوں کی تمام تر تشویش، محبت اور حمایت کے لیے بھی شکر گزار ہوں۔
واضح رہے کہ جمعہ کی شب گووندا کو ممبئی ائیرپورٹ پر دیکھا گیا تھا،سنیتا آہوجا نے 5 دسمبر 2024 کو باندرہ فیملی کورٹ میں طلاق کے لیے درخواست دائر کی تھی جس کے بعد عدالت نے گووندا کو طلب کیا لیکن وہ حاضر نہیں ہوئے، بعدازاں انہیں مئی 2025 میں شو کاز نوٹس بھی جاری کیا گیاتھا۔