ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوماہ کے بعد عوام کے لئے ریلیف ہی ریلیف ہوگا، عون چوہدری

دوماہ کے بعد عوام کے لئے ریلیف ہی ریلیف ہوگا، عون چوہدری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : آئی پی پی کے رکن قومی اسمبلی عون چوہدری نے بجلی صارفین کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا دو ماہ بعد ریلیف ہی ریلیف ہوگا۔

عون چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام سب سےپہلی ترجیح ہونی چاہیے، ملکی معاملات کو آگے بڑھنا چاہیے، سازشی عناصر کو شکست ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز سے متعلق عوام کو جلد خوشخبری ملے گی، دوماہ کے بعد عوام کے لئے ریلیف ہی ریلیف ہوگا۔

آئی پی پی رہنما نے کہا کہ شہباز شریف اور مریم نواز دن رات عوامی مسائل کےحل کیلئےمتحرک ہیں، فتنہ اور انتشارکی سیاست کااب پاکستا ن میں کوئی مستقبل نہیں ، نفرت کی سیاست ختم ہونی چاہیے، سب کو ملکی استحکام کیلئے سوچناچاہیے۔ انھوں نے کہا کہ آرمی چیف نےنوجوانوں کواہم پیغام دیاکہ آزادریاست بڑی نعمت ہے، استحکام اورمعاشی ترقی کیلئے قانون سازی اور ترمیم کرنا پڑی توکرنی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ استحکام بہت ضروری ہے، موجودہ حکومت کی مدت پوری ہونی چاہیے، نفرتیں اور اختلافات کو بھلاکر ہمیں پاکستان کی ترقی کیلئے سوچنا چاہیے۔