ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 26 اگست کو طلب کر لیا

صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 26 اگست کو طلب کر لیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری نے اسمبلی اجلاس 26 اگست بروز پیر شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا ہے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق (1) کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا گیا، موجودہ اجلاس 16 ویں قومی اسمبلی کا 9 واں اجلاس ہوگا۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اجلاس کی طلبی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

Ansa Awais

Content Writer