ورلڈ بلائنڈ گیمز کرکٹ، پاکستان ناقابلِ شکست!!

World Blind Cricket, England, Pakistan, Birmingham, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: برمنگھم میں ورلڈ بلائنڈ گیمز میں کرکٹ کے مقابلوں میں پاکستانی بلائنڈ کرکٹ ٹیم اب تک کے اپنے تمام راؤنڈ میچز میں ناقابل شکست رہی، کھلاڑیوں نے شاندار پرفارمنس ککا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے گروپ میچوں میں مسلسل چوتھا میچ بھی جیت لیا۔

 ورلڈ بلائنڈ گیمز کرکٹ مقابلوں میں پاکستان نے اپنے آخری راونڈ میچ میں انگلینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر فتح حاصل کی۔انگلینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18 اوورز میں پاکستان کو 104 رنز کا ہدف دے سکی۔ انگلینڈ کے ایل جے سگ نے 25، ڈین نے 13 رنز بنائے جبکہ انگلش ٹیم کو اننگز کے ٹوٹل اسکور میں 32 رنز اضافی رنز کی صورت میں ملے جو کہ کسی بھی انگلش بیٹرکے انفرادی اسکور سے زیادہ اسکور تھا۔