جمال الدین: جناح ہاؤس حملہ اور توڑ پھوڑ کا کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت 2 ستمبر تک ملتوی کر دی اور آئندہ سماعت پر وکلاء سے دلائل طلب کر لئے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی۔ عدالت نے سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کی درخواست ضمانت پر سماعت 2 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ عمر سرفراز چیمہ کے وکلاء نے دلائل کیلئے مہلت طلب کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ہمارے سینئر وکیل لاہور ہائیکورٹ میں مصروف ہیں سماعت ملتوی کر دی جائے۔ عدالت نے شریک ملزم بلال احمد اور حافظ نعمان کی درخواست ضمانت پر سماعت بھی 2 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ ملزم بلال احمد اور حافظ نعمان نے بھی جناح ہاؤس حملہ کیس میں ضمانت دائر کر رکھی ہے۔ عمر سرفراز چیمہ نے عسکری ٹاور حملہ کیس میں بھی ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔