تحفے میں ملنے والی گھڑی فروخت کرنے پر سابق برازیلین صدر کی گرفتاری کا امکان  

تحفے میں ملنے والی گھڑی فروخت کرنے پر سابق برازیلین صدر کی گرفتاری کا امکان  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کرپشن صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں  کسی نہ کسی  شکل میں موجود ہے لیکن قومیں وہی آگے بڑھتی ہیں جو اس ناسور کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے اس جڑ سے اکھاڑ پھینکتی ہیں۔

 غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی امریکہ کے ملک برازیل کے سابق صدر کو سعودی عرب سے تحفہ میں ملی گھڑی فروخت کرنے پر گرفتار کیے جانے کا امکان ہے، برازیل کے سابق صدر نے سعودی عرب سے تحفہ ملی گھڑی کو امریکہ میں 68 ہزار ڈالر میں فروخت کیا تھا جس پر ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور الزام ثابت ہونے پر سابق صدر کو گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

 سابق صدر کے وکلا کا کہنا ہے کہ سابق صدر کو جو تحائف ملے وہ ریاستی نہیں اور حکومتی پینل بیشتر تحائف کو ذاتی ملکیت قرار دے چکا ہے،واضح رہے کہ سال 2021 میں برازیل کے سابق صدر بولسو نارو نے اپنے دور صدارت میں سعودی عرب سے 2 بیش قیمت ڈائمنڈ جیولریز وصول کی تھیں جن کی مالیت 32 لاکھ 75 ہزار ڈالر بنتی ہے۔

 سابق صدر نے یہ جیولریز جمع کروانے کے بجائے اپنے پاس رکھ لی تھیں جبکہ برازیلین قانون کے تحت حکومتی عہدیدار صرف ذاتی نوعیت اور کم ترین مالیت کے تحائف ہی اپنے پاس رکھ سکتے ہیں۔