پنجاب کی جیلوں میں ملٹی سٹوری بیرکس بنانے کا فیصلہ

It was decided to build multi-story barracks in ten jails of Punjab including Lahore
کیپشن: prisoner's
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی,لاہور سمیت پنجاب کی دس جیلوں میں ملٹی سٹوری بیرکس بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا,منصوبے کے لیے 1ارب 70 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق   پنجاب کی جیلوں میں گنجائش سے چالیس فیصد زائد قیدی ہونے پر ملٹی سٹوری بیرکس کا منصوبہ جلد شروع ہوگا،لاہور کی دونوں جیلوں میں 4سمیت پنجاب بھر کی دس جیلوں میں 20 ملٹی سٹوری بیرکس بنائے جائیں گے۔

جیل حکام کے مطابق1ارب 70کروڑ سے زائد کی لاگت سے بننے والی بیرکس میں 10 ہزار قیدیوں کو رکھنے کی گنجائش ہوگی، رواں مالی سال مجموعی طور پر چالیس کروڑ روپے جاری کیے جائیں گے۔

جن میں سے 15 کروڑ جیل حکام کو ادا کردیئے گئے ہیں۔ پنجاب بھر کی جیلوں میں اس وقت 52ہزار سے زائد قیدی ہیں جبکہ 35 ہزار کی گنجائش ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer