ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عائزخان کی شوہر کیساتھ ایسی ویڈیو وائرل الزامات کی زد میں آگئے

عائزخان کی شوہر کیساتھ ایسی ویڈیو وائرل الزامات کی زد میں آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزخان کی اپنے شوہر اداکار دانش تیمور کے ساتھ  تشہیری مہم کے لئے بنائی گئی ویڈیو سامنے آنے پر ان پر الزامات لگائے جارہے ہیں،برانڈ کی تشہیر کے دوران بلاک بسٹر بولی ووڈ فلم ’پدماوت‘ کے انداز کو کاپی کرنے کا الزام لگایا گیا۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان کی معروف اداکارہ عائز خان نے اس بار نئی ویڈیو میں دلہن کا روپ دھارا ہوا ہے جبکہ ان کے شوہر اداکار دانش تیمور بھی اس ویڈیو میں شہنشاہ کا انداز اپنائے ہوئے ہیں،فیشن برانڈ لجوانتیٗ کی جانب سے حال ہی میں ’خوش‘ نامی برائیڈل کوچیور متعارف کرایا گیا تھا، جس کی تشہیری مہم میں عائزہ خان اور ان کے شوہر دانش تیمور کو دکھایا گیا تھا۔

تشہیری مہم کے سلسلے میں فیشن برانڈ نے ایک مختصر دستاویزی فکشن فلم بھی جاری کی، جس میں 1554 کے دور کے بادشاہوں اور شہنشاہوں کے فیشن کو دکھانے کی کوشش کی گئی، ویڈیو کے سامنے آنے دنوں کو اداکاری کو خوب سراہا جارہا ہے جبکہ کچھ صارفین کی جانب سے ناراضگی کا اظہار بھی کیاگیا،عائز اور دانش پر یہ الزام لگایا جارہا ہے کہ بالی ووڈ فلم ’پدماوت‘ کے انداز کو کاپی کیا،’پدماوت‘ فلم کے شاہد کپور اور دپیکا پڈوکون کے رومانوی سین کو کاپی کیا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Lajwanti (@lajwantiofficial)

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ فلم’پدماوت‘ میں بھی شاہد کپور اور دپیکا پڈوکون نے مغل بادشاہ کے دور کا فیشن ایبل لباس پہن رکھا ہے جب کہ عائزہ خان اور دانش تیمور بھی 15 ویں صدی کے فیشن سے مشابہہ لباس کی تشہیر کرتے دکھائی دیے۔

 
 

 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer