ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے ایک بار پھر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین کو تبدیل کردیا، ڈاکٹر محمد اشفاق ایف بی آر کے نئے چیئرمین مقرر۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ میں کہا کہ کابینہ نے ڈاکٹر محمد اشفاق کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا نیا چیئرمین تعینات کیا ہے جبکہ ڈاکٹر احمد مجتبیٰ کو انٹلیکچول پراپرٹی آرگنائزیشن آف پاکستان انچارج دیا گیا ہے۔
ڈاکٹر محمد اشفاق کی بطور چیئرمین ایف بی آر تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔خیال رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت 2018 کے بعد سے اب تک 5 ایف بی آر چیئرمینز کو ہٹا چکی ہے۔