ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راج کندرا کی درخواستِ ضمانت ایک مرتبہ پھر مسترد

راج کندرا کی درخواستِ ضمانت ایک مرتبہ پھر مسترد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:    عدالت نےبالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کی درخواستِ ضمانت ایک بار پھر مسترد کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق راج کندرا کا عدالتی ریمانڈ 20 اگست کو مکمل ہوا تھا، جس کے بعد انہوں نے ضمانت کی درخواست دی تھی مگر ممبئی کی سیشن کورٹ نے ان کی  درخواستِ ضمانت کو مسترد کر دیا۔مقامی عدالت کی جانب سے راج کندرا کی ضمانت مسترد ہونے کے بعد وہ اگست کے آخر تک پولیس کی تحویل میں ہی رہیں گے۔

یاد رہے کہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا  کوممبئی پولیس نے گزشتہ ماہ 19 جولائی کو فحش فلمیں بنانے کے کیس میں گرفتار کیا تھا، جس کے بعد انہیں عدالت میں پیش کرکے ان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا تھا۔عدالت نے ابتدائی طور پر 2 ہفتوں کے لیے راج کندرا کو پولیس کے حوالے کیا تھا اور بعد ازاں اگست کے آغاز میں ان کی ضمانت درخواست مسترد کردی گئی تھی۔