ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی نکاح کی تقریب کی ویڈیوز وائرل

Junaid safdar Nikkah Ceremony videos
کیپشن: Junaid safdar Nikkah Ceremony videos
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان  مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے نکاح کے لیے سجائی گئی تقریب کی خوبصورت ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔

گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا نکاح سیف الرحمن کی صاحبزادی عائشہ سیف سے لندن ایک مقامی ہوٹل میں ہوا ، تقریب میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سمیت دیگر عزیزو اقارب نے شرکت کی،مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پاکستان سے بذریعہ ویڈیو لنک نکاح کی تقریب میں شریک ہوئے، جنید صفدر کے نکاح کے موقع پر ہوٹل کے باہر روایتی ڈھول کا اہتمام کیا گیا، ن لیگی رہنما زبیر گل کی قیادت میں کارکن جمع ہوئے اور خوشی میں بھنگڑے ڈالے جبکہ ہوٹل کے باہر مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جنید صفدر کے نکاح اور وینیو کی ویڈیوز وائرل ہوگئی ہیں، وائرل ویڈیوز میں لندن کے عالیشان لینس بورگ ہوٹل کے ہال کو ہلکے رنگ کے تھیم کلیکشن کے ساتھ خوبصورت پھولوں سے سجا دیکھا جاسکتا ہے۔

ایک اور ویڈیو میں ہوٹل کے ڈائننگ ٹیبل پر مہمانوں کو کھانے کے لیے بیٹھا بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer