ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ خصوصی تعلیم کا بچوں کی حفاظت اور سہولت کیلئے احسن اقدام

محکمہ خصوصی تعلیم کا بچوں کی حفاظت اور سہولت کیلئے احسن اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب  ڈیسک : محکمہ خصوصی تعلیم کا بچوں کی حفاظت اور سہولت کے لئے احسن اقدام ، خصوصی بچوں کی حفاظت کو یقنی بنانے کے لئے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 2976 کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق  محکمہ خصوصی تعلیم نے خصوصی بچوں پر تشدد کےواقعات میں اضافہ ہونےپرانکی حفاظت کو یقینی بنانا شروع کردیا۔خصوصی بچوں کی حفاظت کو یقنی بنانے کیلئے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 2976 کیمرے نصب کیے گئے ہیں جن میں سے 807 سی سی ٹی وی کیمرے بسوں میں نصب کیے گئے ہیں۔محکمہ خصوصی تعلیم نے تین سال کے دوران 63 نئی بسیں سسٹم میں شامل کی تھی ۔صوبائی وزیر تعلیم برائے خصوصی تعلیم چودھری  اخلاق کا کہنا ہے کہ خصوصی تعلیمی اداروں کے طلباء کو محفوظ اور مفت پک اینڈ ڈراپ سروسز فراہم کی جا تی ہیں،خصوصی تعلیم کے اداروں میں بچوں کو 800 ماہانہ وظیفہ بھی دیا جاتا ہے۔