ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیئرمین سٹی نیوز نیٹ ورک سید افضل حسین نقوی آہوں اور سسکیوں کیساتھ سپرد خاک

چیئرمین سٹی نیوز نیٹ ورک سید افضل حسین نقوی آہوں اور سسکیوں کیساتھ سپرد خاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

چیئرمین سٹی نیوز نیٹ ورک سید افضل حسین نقوی  کی نماز جنازہ ڈی بلاک ماڈل ٹاؤن  کی گراونڈ  میں ادا کردی گئی،مولانا غلام شبیر نجفی نے نماز ِجنازہ کی امامت کرائی  ۔مرحوم سید افضل حسین نقوی کو ان کے آبائی گاؤں لیل ورکاں گوجرانوالہ میں آہوں اور سسکیوں کیساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق چیئرمین سٹی نیوز نیٹ ورک سید افضل حسین نقوی  کی نماز جنازہ 37ڈی ماڈل ٹاؤن پرادا کردی گئی،مولانا غلام شبیر نجفی نے نماز ِجنازہ کی امامت  کی ۔  نماز جنازہ میں گورنرپنجاب چودھری محمد سرور ،پروفیسرخالدمسعود گوندل، صوبائی وزیرمیاں اسلم اقبال،گروپ لیڈراپٹماگوہراعجاز،ملک فرقان ،مجاہد مقصود بٹ ،ایم پی اے مرزا جاوید علی ،گروپ ایڈیٹرڈیلی سٹی42نوید چودھری،خاورنعیم ہاشمی،زاہد پرویز ،ایم پی اےباؤ رمضان ،سعد اکبر ،حافظ کاظم رضا ،ارشادبی انجم  ، صوبائی وزیریاوربخاری، شاہد قادر،احمدسلمان بلوچ،پرویزحسن،احمدولید، آغا قاسم ،کامران چیمہ ،شیخ شاہد ،شیخ نوریز،مخدوم عاصم،قاری خالد ، سینئرتجزیہ کارنجم سیٹھی،ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر،ڈاکٹرحماد، صوبائی وزیرفیاض الحسن چوہان،احمد پرویز ملک،پروفیسرجاویداقبال کی شرکت
 نماز جنازہ میں نجم ولی خان ، ایم پی اے بلال اکبر ،وقار اے میاں ،  سینئرصحافی مجیب الرحمان شامی،عمرشامی،خواجہ احمدحسان، اسلم گل،مقصود بٹ،قاسم ضیا،طلحہ برکی ،مانی پہلوان، علی پرویز ملک،وقاراے میاں،منیراےخان، سابق چیف جسٹس قاسم علی خان ،ڈی آئی جی بلال صدیق کمیانہ ، ایم این اےچودھری سالک حسین،ایم پی اے بلال اکبر، جسٹس سید مظاہرعلی اکبرنقوی،حاجی عزیزالرحمان چن، راؤ شہاب الدین،سہیل ضیا بٹ،عمران یعقوب ، نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ ،راجہ ریاض،سلیم بخاری، ممبر بورڈ آف ریونیومنصورقادر،رضوان چودھری،یاورچودھری کی شرکت
 نمازجنازہ میں میاں عامرمحمود،سماجی شخصیات خالد انصاری، خواجہ عمران نذیر ،شیخ شاہد،ملک فرقان غیاث، نوید چودھری،میاں طاہر،خرم کلیم، خاورنعیم ہاشمی، احمد ولید،زاہد چودھری،لیگی رہنما غلام مصطفیٰ، فہدمغل،سعداکبرخان،فیصل میر،حاجی عباس،ملک داؤد، سینئرصحافی سہیل وڑائچ ،منیراحمد خان،حاجی عباس، ڈائریکٹر فائزہ بیوٹی کریم کاشف اسماعیل گجر ،حاجی عمر ورک، ڈاکٹر شبیر چودھری ،حافظ امیر علی اعوان سمیت  اہم  سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت  کی ۔  مرحوم کی رسم قل کل  شام 4بجے اور دعاشام 6بجے37ڈی ماڈل ٹاؤن میں  انکی رہائش گاہ پر ادا  ہوگی

چیئرمین سٹی نیوز نیٹ ورک مرحوم افضل حسین نقوی کے سوگواران میں ،سید سہیل نقوی ،سید فیصل نقوی ،سی ای او سٹی نیوز نیٹ ورک محسن نقوی ،سید جلال نقوی اور مبشر رضا شامل ہیں۔ نماز جنازہ میں ہر آنکھ اشک بار تھی،مرحوم سید افضل حسین نقوی کی نمازہ جنازہ کے بعد ان کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا کرائی گئی۔ مرحوم سید افضل حسین نقوی کو ان کے آبائی گاؤں لیل ورکاں گوجرانوالہ میں آہوں اور سسکیوں کیساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔