ریحان گل :پنجاب حکومت کی وزیراعظم عمران خان کےضلع کےسکولوں پر خصوصی توجہ، میانوالی میں معیار تعلیم بہتر بنانے کے لئے وزیرہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں کو ذمہ داری سونپ دی گئی۔
پنجاب حکومت نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے آبائی ضلع میانوالی میں سرکاری سکولوں کی حالت اور معیار تعلیم بہتر بنانے کا فیصلہ کیا ہے،جس کے لیے وزیر ہائر ایجوکیشن کو ذمہ داری سونپ دی گئی ہے،وزیرہائر ایجوکیشن میانوالی کےسرکاری سکولوں کا دورہ کریں گے۔
اجہ یاسر ہمایوں سرکاری سکولوں میں مسنگ فیسلٹیز کا جائزہ لیں گے،،سرکاری سکولوں سے متعلق سفارشات چیف سیکرٹری پنجاب کوجمع کرائیں گے،،چیف سیکرٹری نےمتعلقہ افسران کو وزیر ہائر ایجوکیشن کےدورے ترتیب دینے کی ہدایت کردی، راجہ یاسر ہمایوں کی سفارشات کےمطابق میانوالی کے سکولوں کو خصوصی فنڈز دئیے جائیں گے۔
خیال رہے کہ لاہور شہر میں بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی، لوٹ مار کے بڑھتے واقعات ،صاف پانی کی عدم فراہمی ، پارکنگ کا مسئلہ ،تجارتی علاقوں میں کاروباری سرگرمیاں ، غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیاں ، گداگری، نشے کی بڑھتی لت، خستہ حال سڑکیں اور سڑکوں پر اندھیروں کا راج اور ایسے دیگر مسائل کو حل کرنے کی حکومت نے ٹھان لی،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار میدان میں آگئے۔
یاد رہے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی حکومت نے اساتذہ کو ایک اور تحفہ دیدیا، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ریشنلائزیشن کو انتظامی تبادلوں کا نام دے دیا، انتظامی پالیسی کے تحت اپ گریڈ سکولوں سے بھی اضافی ٹیچرز کی پوسٹیں ختم کردی گئیں، اپ گریڈ سکولوں میں سے اضافی اساتذہ کو دوسرے سکولوں میں ٹرانسفر کردیا گیا، تبادلوں سے ہائی سکولوں کا درجہ رکھنے والے سینکڑوں سکولوں میں اساتذہ کم پڑ گئے۔اساتذہ کا کہنا ہے کہ اپ گریڈ سکولوں میں مزید اساتذہ دینے کی بجائے پہلے سے موجود اساتذہ کو کم کرنا سمجھ سے باہر ہے، حکومت انتظامی تبادلوں کی پالیسی پر نظر ثانی کرے۔