ویب ڈیسک : ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی، امریکی حکام سے امن مذاکرات کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور امریکا و اسرائیل کے ساتھ جاری تنازع کے تناظر میں اہم سفارتی دوروں کا آغاز کر دیا ہے۔
ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر خارجہ آج شام سے اپنے دورے کا آغاز کریں گے، جس کے تحت وہ اسلام آباد، مسقط اور ماسکو جائیں گے۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ عباس عراقچی ان ممالک کو خطے کی موجودہ صورتحال اور ایران کے مؤقف سے آگاہ کریں گے، جس میں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے پیدا ہونے والی کشیدگی اور اس کے علاقائی امن و استحکام پر اثرات شامل ہیں۔
دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اسلام آباد پہنچ گئے،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے استقبال کیا
ایرانی وزیر خارجہ اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچے۔ دورے میں اہم علاقائی صورتحال پر بات چیت متوقع ہے ۔ پاکستانی قیادت سے امن و استحکام پر مشاورت ہوگی
ایران-امریکا مذاکرات اور خطے کی صورتحال زیر بحث آئے گی۔اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، اہم ملاقاتیں آج ہوں گی