سٹی 42: نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے آج روسی فیڈریشن کے وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف سے ٹیلیفون گفتگو کی
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں راہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے فروغ کے لیے کثیرالجہتی فورمز پر تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔روسی وزیرِ خارجہ لاوروف نے ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت کاری کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔
نائب وزیرِ اعظم نے تمام مسائل کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کے فروغ میں پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
فریقین نے اعلیٰ سطح روابط کو باقاعدگی سے برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا،فریقین نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے دورۂ روس کو باہمی سہولت کے مطابق جلد از جلد دوبارہ شیڈول کرنے پر بات کی۔نائب وزیرِ اعظم نے روسی وزیرِ خارجہ لاوروف کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔ فریقین نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا