سٹی 42: نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں علاقائی و عالمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور سینئر حکام نے شرکت کی ۔
اجلاس میں چیلنجز کے حل کے لیے مذاکرات پر زور دیا گیا ۔ اسحاق ڈار نے ترجیحی امور پر فعال سفارتکاری کی ہدایت کی ۔
خطے کی بدلتی صورتحال پر پاکستان کا سفارتی کردار تیز کرنے کا عزم کیا گیا ۔