ویب ڈیسک : وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان کی لاہور پریس کلب آمد کے موقع پر انہوں نے صحافیوں سے ملاقات کی اور پروگرام میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے وزارت ٹرانسپورٹ کی کارکردگی پر بریفنگ دی، ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کا مشن ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بہتری لانا ہے، اس وقت پانچ سو گرین بسیں چل رہی ہیں جبکہ مزید چھ سو پندرہ مئی تک پہنچ جائیں گی
بلال اکبر خان نے کہا کہ مزید پندرہ بسیں بھی شامل کی جا رہی ہیں، لاہور میں دو نئے روٹس شامل کرنے پر کام جاری ہے، گوجرانوالہ میٹرو بس منصوبہ تکمیل کے مراحل میں ہے جسے آئندہ سال مکمل کر لیا جائے گا، ٹرام منصوبے کے ٹینڈر ہو چکے ہیں اور جون تک اس پر پیشرفت جاری رہے گی جبکہ گلاس ٹرین کی ٹینڈرنگ بھی مکمل ہو چکی ہے اور جلد گراؤنڈ بریکنگ کی جائے گی، انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں بانوے فیصد ٹرانسپورٹرز کو سبسڈی دی جا چکی ہے جبکہ ایکسل لوڈ مینجمنٹ پر بھی مختلف ادارے کام کر رہے ہیں، آئندہ ماہ ایک ایپ متعارف کرائی جائے گی جس کے تحت ایک دن میں ایک ہی خلاف ورزی پر ایک ہی جرمانہ ہوگا، ریلوے کے ساتھ مل کر راولپنڈی سے لاہور تک نئی ٹرین چلانے پر بھی کام جاری ہے جس سے سفر تقریباً سوا دو گھنٹے میں مکمل ہوگا، انہوں نے مزید کہا کہ اکتوبر تک ائیر پنجاب بھی شروع ہونے کی توقع ہے، اس وقت روزانہ چودہ لاکھ افراد مفت سفر کی سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں اور حکومت کا فوکس وزیر اعلیٰ کے ویژن کے مطابق ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنانا ہے جبکہ لاہور میں مزید ایک سے دو ہزار بسیں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
Stay tuned with 24 News HD Android App