ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہائیکورٹ کا قتل، منشیات کے مقدمات کی اپیلوں کو ترجیحی بنیادوں پرنمٹانے کا فیصلہ

ہائیکورٹ کا قتل، منشیات کے مقدمات کی اپیلوں کو ترجیحی بنیادوں پرنمٹانے کا فیصلہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے قتل اور منشیات سے متعلق مقدمات کی اپیلوں کو تیزی سے نمٹانے کے لیے اہم انتظامی اقدام اٹھاتے ہوئے دو خصوصی بنچز تشکیل دے دیے ہیں۔ یہ فیصلہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ  جسٹس مس عالیہ نیلم کی منظوری سے کیا گیا، جس کا مقصد زیر التواء سنگین فوجداری مقدمات کو جلد نمٹانا ہے۔
اعلامیے کے مطابق قتل اور منشیات کے مقدمات کی اپیلوں کی سماعت کے لیے دو الگ الگ ڈویژن بنچز قائم کیے گئے ہیں۔ ایک دو رکنی بنچ جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں تشکیل دیا گیا ہے جس میں جسٹس محمد طارق ندیم بھی شامل ہیں۔اسی طرح جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ پر مشتمل ایک اور ڈویژن بنچ بھی تشکیل دیا گیا ہے، جو انہی نوعیت کے مقدمات کی سماعت کرے گا۔
دونوں خصوصی بنچز چار مئی سے چار جولائی تک قتل اور منشیات کے مقدمات کی اپیلوں کی سماعت کریں گے۔ اس عرصے کے دوران ان بنچز کو ترجیحی بنیادوں پر کیسز نمٹانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے تاکہ طویل عرصے سے زیر التواء مقدمات میں جلد انصاف کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔ متعلقہ ججز ڈویژن بنچ کے ساتھ ساتھ سنگل بنچ کی حیثیت میں بھی فوجداری مقدمات کی سماعت جاری رکھیں گے، جس سے عدالتی امور میں تسلسل برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔قانونی ماہرین کے مطابق یہ اقدام عدالتی نظام میں تیزی لانے اور سنگین جرائم سے متعلق کیسز کے بروقت فیصلوں کو یقینی بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

Ansa Awais

Content Writer