ویب ڈیسک: معروف اداکارہ میرا نے اپنی شادی سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال پر دلچسپ اور غیر متوقع جواب دے کر تقریب میں موجود افراد کو حیران کر دیا۔
اداکارہ ان دنوں اپنی آنے والی عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی فلم سائیکو (Psycho) کی پروموشن میں مصروف ہیں، جس میں ان کے ساتھ اداکار شان شاہد مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
فلم کی دیگر کاسٹ میں سونیا حسین، نعیم اعجاز، جاوید شیخ، طلعت شاہ اور شبیر جان شامل ہیں، جبکہ فلم کی ہدایت کاری بھی شان شاہد نے انجام دی ہے۔
پروموشنل پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے ہلکے پھلکے انداز میں سوال کیا کہ اب شادی میں مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیے اور ان کے لیے رشتوں کی پیشکش بھی موجود ہے۔ اس سوال پر میرا نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ وہ شادی کے لیے تیار ہیں، مگر فی الحال کوئی رشتہ موجود نہیں۔
انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اگر صحافی ہی ان کے لیے رشتہ لے آئیں تو وہ شادی کے لیے فوراً رضامند ہیں، اور یہی لوگ ان کے لیے "سسرال" کا کردار ادا کریں گے۔