ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"جمعۃ المبارک" پر سکیورٹی ہائی الرٹ، آئی جی پنجاب کیجانب سے ہدایات جاری

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: انسپکٹر جنرل پولیس عبدالکریم نے جمعۃ المبارک کے موقع پر صوبہ بھر بالخصوص لاہور میں سکیورٹی مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ مساجد، امام بارگاہوں، مزارات اور مارکیٹوں کی سکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

آئی جی پنجاب نےمزید کہا کہ مساجد اور امام بارگاہوں کے اطراف اور اہم شاہراہوں پر پولیس پٹرولنگ میں اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کا قیام، شہریوں کی جان و مال اور املاک کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

احکامات کے مطابق سینئر پولیس افسران کو فیلڈ میں موجود رہنے اور سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ آئی جی پنجاب نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تمام افسران اپنی ذمہ داریوں کو مؤثر انداز میں ادا کریں۔

آئی جی پنجاب نے پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ نماز جمعہ کے بعد مساجد میں شہریوں کے مسائل سنیں اور فوری حل کے لیے اقدامات کریں۔ سینئر افسران کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مساجد کے ذریعے عوامی مسائل سے آگاہی حاصل کر کے ان کے حل کو یقینی بنائیں۔