ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 شندور فیسٹیول کی تاریخیوں کا باظابطہ اعلان،  انتظامات جاری

روایتی کھیل اور ثقافت کا منفرد امتزاج ، شندور فیسٹیول شندور پاس پر واقع تاریخی گراؤنڈ میں منعقد ہوگا۔

 شندور فیسٹیول کی تاریخیوں کا باظابطہ اعلان،  انتظامات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:خیبر پختونخوا حکومت نے ملک کے معروف ثقافتی و سیاحتی ایونٹ کے انعقاد کا شیڈول جاری کرتے ہوئے تیاریاں تیز کر دیں، جس کے تحت سیاحوں کو ایک بار پھر روایتی کھیل اور ثقافت کا منفرد امتزاج دیکھنے کو ملے گا۔ حکام کے مطابق اس سال فیسٹیول کو بھرپور انداز میں منعقد کرنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو متحرک کر دیا گیا ہے۔

صوبائی اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکرثریا بی بی نے سیکرٹری سیاحت سعادت حسن  کے ہمراہ فیسٹیول کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان کیا۔ ان کے مطابق شندور پولو فیسٹیول 11  سے 13 جون 2026 تک شندور پاس پر واقع تاریخی گراؤنڈ میں منعقد ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ (تقریباً 12,200 فٹ بلندی) پر ہونے والے اس فیسٹیول میں چترال اور  گلگت بلتستان کی ٹیمیں روایتی اور سنسنی خیز مقابلوں میں حصہ لیں گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس رنگا رنگ میلے میں ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے، جہاں فری اسٹائل پولو میچز کے ساتھ ساتھ پیراگلائیڈنگ، ثقافتی ٹیبلو، علاقائی موسیقی اور کلچرل نائٹس بھی پیش کی جائیں گی۔

سیکرٹری سیاحت نے اس موقع پر بتایا کہ انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور تمام ادارے مشترکہ طور پر اس بین الاقوامی تقریب کو کامیاب بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔