ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شان شاہد کی فیملی کے ہمراہ خوبصورت تصاویر وائرل

شان شاہد کی فیملی کے ہمراہ خوبصورت تصاویر وائرل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستانی اداکار، پروڈیوسر، ماڈل، مصنف اور ہدایتکار شان شاہد کی عید کے موقع پر لی گئیں اپنی فیملی کے ہمراہ خوبصورت تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

لالی ووڈ انڈسٹری کی شان کہلوانے والے شان شاہد شاندار اور خوبصورت پاکستانی اداکار ہیں، شان شاہد کو ان کی بہترین اداکاری کے لیے سراہا جاتا ہے۔ان کی مشہور فلموں میں ’بلندی،‘ ’نکاح،‘ ’مجاز،‘ ’خدا کے لیے‘ اور ’وار‘ شامل ہیں۔ 

شان شاہد نے عید کے موقع پر اپنی خوبصورت فیملی کے ہمراہ تصویریں شیئر کی ہیں جو کہ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہیں۔ شان شاہد کی فیملی میں اہلیہ آمنہ بندے سمیت چار خوبصورت بیٹیاں شامل ہیں۔اداکار شان شاہد سمیت اُن کی اہلیہ اور بیٹی بہشت نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی عید کی لُک شیئر کی ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر