عمران حکومت کا خاتمہ بزدار نے کیا: رانا ثنا اللہ کا بڑابیان سامنے آگیا

عمران حکومت کا خاتمہ بزدار نے کیا: رانا ثنا اللہ کا بڑابیان سامنے آگیا
کیپشن: Rana Sanaullah
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عارف علوی کو عہدے کا خیال نہیں تو استعفیٰ دے دیں، دھمکی آمیز خط کی باتیں محض ڈرامہ، عمران حکومت کا خاتمہ امریکا نے نہیں، بزدار نے کیا، کیا امریکا نے کہا تھا کہ اپوزیشن سے انتقام لو اور پیسے لے کر بندے بھرتی کرو؟ پی ٹی آئی نے پونے چار سال مخالفین کے خلاف مقدمات کے سوا کچھ نہیں کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عارف علوی صدر بنیں، عمران نیازی کے ذاتی غلام نہ بنیں، اگر وہ آئینی ذمہ داری نہیں نبھا سکتے تو مستعفی ہوجائیں، صدر مملکت کا عہدہ آئینی منصب ہے، سیاسی نہیں، آئین پر عمل کا وقت آتے ہی صدر، گورنر اور پوری پی ٹی آئی بیمار پڑ جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے حکم کی مسلسل توہین کی جا رہی ہے، 21 دن سے پنجاب کسی وزیراعلیٰ اور کابینہ کے بغیر چلایا جا رہا ہے۔لوگوں نے بہت زور لگایا کہ رانا ثناء اللہ کامیاب نہ ہو، عمران خان نے فیصل آباد کے دورے پر کہا رانا ثناء اللہ کو اسمبلی میں نہیں دیکھنا چاہتا، وزیر داخلہ بننے پر ملنے والی عزت عوام کے مرہون منت ہے، 2018 کے الیکشن میں نالائق اور نااہل ٹولے کو برسر اقتدار لایا گیا، نااہل ٹولے میں غرور اور تکبر بھرا ہوا تھا، عمران خان کو اقتدار میں کامیابی دلوائی گئی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بزدار کو وزیر اعلیٰ بنانا امریکی سازش تھی؟ انہوں نے شہزاد اکبر کو بٹھایا ہوا تھا، جب تک ہم انکی کرپشن کے ثبوت پکڑ نہیں لیتے کسی پر الزام تراشی نہیں کریں گے، ہم کسی کیخلاف جھوٹے مقدمات نہیں بنائیں گے، ہم نے پہلے بھی ملک کی خدمت کی ایٹمی دھماکے کئے، یہ نہیں کہہ سکتے بے روزگاری اور مہنگائی ختم کریں گے۔