جنیدریاض:سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کاگریڈ19کےدو سوسےزائداساتذہ کوگریڈ 20میں ترقی دینےاعلان،ترقی کےمنتظراساتذہ سےکارکردگی رپورٹ سمیت2020کےنتائج کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئیں۔
تفصیلات کےمطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سےگریڈ19کےدو سوسےزائداساتذہ کو گریڈ 20 میں ترقی دینےاعلان کیا گیاہے۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نےگریڈ20 میں ترقی کےمنتظر اساتذہ سےکارکردگی رپورٹ طلب کرلی گئی،مذکورہ اساتذہ کارکردگی رپورٹ کےساتھ سال2020کےرزلٹ بھی فراہم کریں گے،سابقہ ڈی پی سی میں ترقی نہ پانےوالےاساتذہ بھی درخواست جمع کروانےکےاہل ہونگے،ترقیوں کیلئےاساتذہ اپنےدستاویزات5مئی تک جمع کراسکیں گے۔