ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ویڈیو فٹنس ٹیسٹ مکمل

 ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ویڈیو فٹنس ٹیسٹ مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی: قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ویڈیو فٹنس ٹیسٹ مکمل ہوگئے ،مجموعی طور پر کھلاڑیوں کا فٹنس لیول برقرار ہے ، قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنیدنے کھلاڑیوں کے فٹنس لیول پر خوشی کا اظہارکیا ۔
قومی ہاکی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے فزیکل فٹنس ٹیسٹ مکمل ہوگئے ہیں ۔ قومی ہاکی ٹیم انتظامیہ نے دوروز میں 48 کھلاڑیوں کےویڈیو فٹنس ٹیسٹ کئے۔
پہلے روز 15 کھلاڑیوں کے ٹیسٹ کئے جبکہ دوسرے روز باقی 33 کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مکمل کئے گئے ۔محدود سہولیات کے باوجود کھلاڑیوں نے اپنا فٹنس لیول برقرار رکھا ہے ۔

قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید نے کھلاڑیوں کی فٹنس لیول پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے پاکستان ہاکی کے لئے بہترین قراردیا ہے۔ کھلاڑیوں کے فٹنس لیول کا جائزہ لینے کے بعد ٹیم انتظامیہ آئندہ چند روز میں کھلاڑیوں کو مستقبل کا ٹریننگ پلان بھجوادے گی ۔

اس سے پہلے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی طرف سے تمام صوبائی، ضلعی ایسوسی ایشنز اور کلبز کی تمام سرگرمیاں ملتوی کی گئیں، حکام کی طرف سے کہا گیا کہ   کھلاڑیوں کو انفرادی ٹرینگ پلانز بھیج دئیے گئے ہیں اوران کو اپنے گھروں میں انفرادی تربیت جاری رکھنے کی ہدایت کردی گئی۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کےقومی و صوبائی  کھلاڑیوں کے ویڈیو لنک فٹنس ٹیسٹ بهی مکمل ہوگئے ، کوچز اور ٹرینرز نے  کھلاڑیوں کے فٹنس لیول پر اطمینان کا اظہار کردیا۔

کھلاڑیوں کے ویڈیو لنک فزیکل فٹنس ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد ٹرینرز رپورٹس تیار کرکے شعبہ ڈومیسٹک کرکٹ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کو بھجوائیں گے ۔لاک ڈاون کے باوجود قومی اور صوبائی سینٹرل کنٹریکٹ  کھلاڑیوں کی مجموعی فٹنس برقرارہے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی  کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، عمران فرحت،،آصف علی ،احمد صفی عبداللہ،محمد موسیٰ ، اسد رضا، وقاص مقصود، نسیم شاہ ، سعدنسیم اورسمیع اسلم کا فٹنس لیول بہترین ہے۔قومی  کھلاڑیوں میں شان مسعود، امام الحق، بابر اعظم، سرفرازاحمد ، اظہر علی ، اسد شفیق اور محمد عباس کا فٹنس لیول بہترین قرارپایا ہے ۔ذرائع کے مطابق ماضی میں فٹنس مسائل سے دوچار عماد وسیم ، حسن علی اور محمد عامر کے فٹنس لیول میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔