نقشے کی جلد منظوری کیلئے ایل ڈی اے کا اہم فیصلہ

نقشے کی جلد منظوری کیلئے ایل ڈی اے کا اہم فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( در نایاب ) ایل ڈی اے نے سمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران کنسٹرکشن انڈسٹری کو سہولیات دینے کے لیے حکمت عملی تیار کرلی، ون ونڈو سیل پر آن لائن بکنگ کے ساتھ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے ترجیحی کیسز نمٹانے کے لیے سافٹ ویئر کی تیاری شروع کردی۔

ایل ڈی اے نے ون ونڈو سیل پر آن لائن ٹوکن سسٹم کے اجرا کے بعد پبلک ڈیلنگ کی تجویز پر کام شروع کردیا ہے۔ کنسٹرکشن انڈسٹری کھلنے کے بعد شہریوں کو نقشوں کی منظوری میں مشکلات کا سامنا ہے۔

وزیراعظم کے احکامات کے بعد کنسٹرکشن انڈسٹری کو صنعت کا درجہ دیا گیا، جس کے تحت کمرشل، سیمی کمرشل، رہائشی، انڈسٹریل اور ہائی رائز بلڈنگ پلانز کی منظوری ویب پورٹل سسٹم کے ذریعے ہوسکے گی۔ چیف سیکریٹری پنجاب نے محکمہ بلدیات اور ہاوسنگ ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کو اصلاحات کا عمل شروع کرنے کی ہدایت کردی۔

ابتدائی طور پر بلڈنگ پلان کی ہارڈ کاپی جبکہ مستقبل قریب میں تمام کوائف کی سکیننگ کاپی موصول کی جائے گی۔ اس ضمن میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ سے سروسز فراہمی کے معاملات طے پا گئے۔

چیف سیکرٹری پنجاب کی منظوری کے بعد ای بلڈنگ پلان پراجیکٹ کو نافذ کردیا جائے گا۔ کمرشل ورہائشی، سیمی کمرشل اور انڈسٹریل بلڈنگ پلان کی منظوری تیس روز میں ہوسکے گی۔ عمارتوں کے لیے واسا، ٹیپا اور محکمہ ماحولیات سات روز میں این او سی جاری کرنے کے پابند ہونگے۔

این او سی نہ جاری کرنے کی صورت میں ابتدائی سات روز میں اعترافات جاری کرنا لازم ہونگے۔ شہریوں کو سٹینڈرڈ وقت کے تحت نقشوں کی منظوری کے ایس او پیز بنانے کی بھی ہدایت کی تھی۔ چیف ٹاؤن پلانر ایل ڈی اے نے نقشوں کی منظوری کی تجاویز کے منٹس آف میٹنگ جاری کردیئے۔