ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی سینیٹر کا ٹرمپ سے ایران کے خلاف دھمکی آمیز بیانات بند کرنے کا مطالبہ

امریکی سینیٹر کا ٹرمپ سے ایران کے خلاف دھمکی آمیز بیانات بند کرنے کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف دھمکی آمیز بیانات کا سلسلہ فوری بند کریں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق برنی سینڈرز نے کہا کہ ایرانی عوام کو تباہ کرنے کی بات کرنا جنگی جرم اور بربریت کے مترادف ہے، امریکا کو خود کو ایسی کارروائی سے کبھی وابستہ نہیں کرنا چاہیے  سینیٹر برنی سینڈرز نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں موجودہ تنازع کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کانگریس سے مطالبہ کیا کہ جنگ کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

برنی سینڈرز نے کہا، ’’نہیں جنابِ صدر! ہمیں ایران کے عوام کو تباہ نہیں کرنا چاہیے، یہ جنگی جرم، بربریت اور ایسی چیز ہے جس سے امریکا کو کبھی وابستہ نہیں ہونا چاہیے۔‘‘

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ ایران کی دہشت گرد رجیم بہت برے طرزِ عمل کا مظاہرہ کر رہی ہے اور انہیں یقین ہے کہ مڈٹرم انتخابات کے بعد تہران سے ڈیل ہوجائے گی۔

ٹرمپ نے مزید کہا تھا کہ وہ بڑے فیصلے کا اعلان کرنے جا رہے ہیں اور انہیں فیصلہ کرنا ہے کہ ایران کو تباہ کردیا جائے یا اسے دوبارہ پنپنے دیا جائے۔