ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کے خلاف ایف آئی آر درج

رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کے خلاف ایف آئی آر درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی آر این سی سی آئی اے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر اسلام آباد میں درج کی گئی جنید اکبر کے خلاف PECA ایکٹ کی دفعات 9، 10 اور 11 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ایف آئی آر میں جنید اکبر پر مبینہ اینٹی اسٹیٹ مواد کی تشہیر کا الزام عائد کیا گیا ۔

این سی سی آئی اے کے مطابق متعلقہ ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر تقریباً 39 ہزار 500 فالوورز ہیں جس سے مبینہ دھمکی آمیز اور اشتعال انگیز مواد شیئر کیا گیا  مبینہ مواد سے حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف خوف و بے چینی پیدا کرنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق مبینہ مواد کو ریاستی قوانین کے تحت دہشت گردی سے متعلق تعریف کے تناظر میں بھی بیان کیا گیاہے  این سی سی آئی اے نے PECA ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔