ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہم نے اپنی جدوجہد کو روکا نہیں;پیٹرول سستا نہیں ہوگا تو معشیت تباہ ہوجائے گی، حافظ نعیم الرحمان

ہم نے اپنی جدوجہد کو روکا نہیں;پیٹرول سستا نہیں ہوگا تو معشیت تباہ ہوجائے گی، حافظ نعیم الرحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہم نے اپنی جدوجہد کو روکا نہیں;پیٹرول سستا نہیں ہوگا تو معشیت تباہ ہوجائے گی۔

امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان  نے  اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا جماعت اسلامی لیوی کےخاتمے کے لیے دوماہ سے زائدعرصے سے جدوجہد کررہی ہے،لیوی کا پیٹرول کی قیمت سے کوئی تعلق نہیں،پیٹرول مہنگا ہونے کی وجہ سے ہر چیز مہنگی ہو جاتی ہے، پیٹرول سستا نہیں ہوگا تو معشیت تباہ ہوجائے گی، جماعت اسلامی نے سنجیدہ طریقے سے اس معاملے کواٹھایا ہے، ہم نے اپنی جدوجہد کو روکا نہیں ہے  ۔

لیوی جس کے بارے میں کسی کو علم نہیں تھا اب بچے بچے کو معلوم ہو چکا،پرامن مزاحمت نے لوگوں کو اپنے گرد جمع کرلیا،ہم نے تیاری کے ساتھ حکومت کو لیوی کے خاتمے کی تجاویز دیں،ہماری تجاویز کا ان کےپاس کوئی جواب نہیں۔یہ جھوٹ بات ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں لیوی لگانا طے کیا گیا ہے.

یہ آئی ایم اہف کا 24 واں پروگرام ہے، آج آئی ایم ایف کا وفد یہاں آرہا ہے اس سے ڈرے ہوئے ہیں۔کیاآئی ایم ایف نے کہا ہے کہ بڑے جاگیرداروں کو چھوٹ دے دیں،یہ کہاں ہے کہ بجلی کے بلوں میں فکس چارجز لگائیں.ہم پرعزم ہیں کہ لیوی کا مکمل خاتمہ ہونا چاہیئے.

3 فیصد شرح سود کم کرنے سے لیوی کی آمدن ویسے ہی مل جائے گی ،حکومت کا شرح سود کم کرنے سے مہنگائی بڑھنے کا منطق درست نہیں، قوم سے آسانی سے ہر لیٹرپر لیوی  اوردیگر ٹیکسز وصول ہوجاتے ہیں،انکو اپنی شہہ خرچیاں کم کرناہوں گی .11 ارب کا جہازتو نیا خریدا یہ بتائیں کہ پرانے والا جہاز کدھرہے، معلوم ہوا ہے کہ پرانے والے جہازنے بھی موومنٹ کی ہے، اگروہ جہازٹھیک ہے تو نیا کیوں خریدا،ان حالات میں 6 اعشاریہ 6 ارب روپے کی گاڑیوں کا آرڈردیا ہے. ابھی جتنی گاڑیاں چل رہی ہیں اس کا حساب تودیں.