ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک: ڈیلیوری ورکرز کیلئے بڑا معاوضہ پیکج تیار، کم از کم معاوضہ 22 ڈالر فی گھنٹہ مقر ر

نیویارک: ڈیلیوری ورکرز کیلئے بڑا معاوضہ پیکج تیار، کم از کم معاوضہ 22 ڈالر فی گھنٹہ مقر ر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے ڈیلیوری ورکرز کی شکایات پر بڑا معاوضہ پیکج تیار کرلیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق میئر ظہران ممدانی کی قیادت میں بلدیہ نیویارک کی جانب سے اقدام کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بلدیہ نیویارک اور ڈیلیوری کمپنی کا 13 کروڑ 15 لاکھ ڈالر کا معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت کمپنی ایک کروڑ 67 لاکھ ڈالر جرمانہ اور دیگر اخراجات ادا کرے گی جب کہ تحقیقات میں ہزاروں ورکرز کو کم یا تاخیر سے ادائیگی کی نشاندہی ہوئی۔

اس حوالے سے میئر نیویارک کا کہنا تھا کہ 2 لاکھ 64 ہزار سے زائد ورکرز کو 11 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ملیں گے۔

امریکی میڈیا کے مطابق   فوڈ ڈیلیوری ورکرز کے لیے کم از کم معاوضہ 22.13 ڈالر فی گھنٹہ مقرر کیا گیا ہے۔