ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کے الیکٹرک کی جانب سے پپری پمپنگ اسٹیشن پر بڑا بجلی بریک ڈاؤن

کے الیکٹرک کی جانب سے پپری پمپنگ اسٹیشن پر بڑا بجلی بریک ڈاؤن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شعیب مختار : کے الیکٹرک کی جانب سے پپری پمپنگ اسٹیشن پر بڑا بجلی بریک ڈاؤن بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث پپری پمپنگ اسٹیشن کی بجلی مکمل طور پر بند ہوگئی۔  

 ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق بجلی کی بندش کے باعث پپری پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو پانی کی فراہمی عارضی طور پر معطل ہوگئی،  بجلی کی فراہمی بحال ہوتے ہی پپری پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی فراہمی معمول کے مطابق بحال کردی جائے گی۔

 ترجمان واٹر کارپوریشن نے بتایا کہ بجلی کا بریک ڈاؤن آج صبح گیارہ پیش آیا ، کے الیکٹرک کی جانب سے پپری پمپنگ اسٹیشن کی بجلی بحال نہیں ہوئی ہے ،پپری پمپنگ استیشن سے یومیہ شہر کو 145 ملین گیلن فراہم کیا جاتا ہے۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ شہر کو ہر گھنٹے چھ ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا ہوگا ،پپری پمپنگ استیشن کی بندش کے باعث لانڈھی ، کورنگی، شاہ فیصل ، ملیر و دیگر علاقے متاثر ہو سکتے ہیں۔