ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سکھ برادری کو وزیر بنایا؛یہاں اقلیتیں محفوظ ہیں ؛ صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سکھ برادری کو وزیر بنایا؛یہاں اقلیتیں محفوظ ہیں ؛ صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: صوبائی وزیرسرداررمیش سنگھ اروڑہ  نے برطانوی سکھ یاتریوں کےاعزازمیں عشائیہ دیا  اور کہا پاکستانی حکومت نےکرتارپورراہداری کو24گھنٹےکیلئےکھول دیا،بھارت سرکاریاتریوں کوآنےکی اجازت نہیں دےرہی۔پاکستان میں اقلیتیں محفوظ ہیں۔
صوبائی وزیر سرداررمیش سنگھ اروڑہ نے کہا برطانیہ سےآئےیاتریوں کوپاک دھرتی پرخوش آمدیدکہتےہیں،قومی پرچم میں اقلیتی،اکثریتی مذہب کی نمائندگی موجودہے،پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارسکھ برادری کووزیربنایاگیا۔
صوبائی وزیرسرداررمیش سنگھ اروڑہ نے کہا وزیراعلیٰ مریم نوازنے17گردواروں کی تزئین وآرائش کافنڈجاری کیا،حکومت نےکرتارپورراہداری کیلئےاپنی حدودکا4کلومیٹررقبہ قربان کیا،پاکستانی حکومت نےکرتارپورراہداری کو24گھنٹےکیلئےکھول دیا،بھارت سرکاریاتریوں کوآنےکی اجازت نہیں دےرہی۔پاکستان میں اقلیتیں محفوظ ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے اقلیتوں کیلئےتاریخی اقدامات اٹھائےہیں،پاکستان کا سکھ مسلم مسیحی ہندو بھائی چارہ دنیا کے لئے مثال ہے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان نے ہمیشہ سکھوں سے پیار کیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ اقلیتیں میرے سر کا تاج ہیں۔اکثریت اور اقلیت ملتے ہیں تو پاکستان مکمل ہوتا ہے ۔6 اور 7 مئی کو بھارت کی جانب سے پاکستان میں مساجد کو نشانہ بنایا گیا حملے کئے گئے۔میں برطانوی سکھ یاتریوں کا مشکور ہو کہ وہ منفی پراپیگنڈے کے باجود پاکستان آئے۔برطانوی سکھ یاتری جا کر بتائیں کہ پاکستان میں اقلیتوں کو کتنی عزت دی جاتی ہے۔پاکستان کے میڈیا کا بھی اقلیتوں کے حوالے سے کردار قابل ستائش ہے۔دنیا بھر سے سلگ یاتری پاکستان آنا چاہتے ہیں۔