سٹی 42: وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا عمران خان کے حکم پر تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کر رہے ہیں۔
علی امین گنڈاپور نے کہا دنیا بھر کو پیغام دینا ہے کہ قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، عمران خان ہماری قوم اور بچوں کی جنگ لڑ رہے ہیں، عمران خان کے ساتھ تب تک کھڑے ہیں جب تک یہ جنگ جیت نہیں جاتے۔
علی امین گنڈا پور نے کہا جلسے کی کامیابی کیلئے بھرپور شرکت کریں، ہماری لڑائی ظالم نظام کے خلاف ہے، عمران خان نے کہا کہ آپس کی تقسیم ختم کریں۔
میری گزارش ہے کہ اختلافات ختم کریں، متحد ہو کر ایک دوسرے کو سہارا دیں۔عہد کریں کہ اختلافات اور تقسیم کا حصہ نہیں بنیں گے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا جلسے میں نبی پاک ﷺ پر درود پاک پڑھا جائے گا، سب سے بڑی اجتماعی دعا بھی کی جائے گی