سٹی 42: ایف بی آر نے مخبروں کے لیے رازداری کے قانون کو مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ کرلیا ۔
انعامی رقم 50 لاکھ سے بڑھا کر 15 کروڑ روپے کرنے کی تجویز دے دی گئی،چیف کمشنران لینڈریونیوعائشہ فاروق نےترمیمی مسودہ ایف بی آرکوبھیج دیا
متن کے مطابق شاہانہ طرززندگی رکھنےوالےٹیکس گزاروں سےٹیکس ریکوریاں کرنےمیں آسانی ہوگی،برینڈڈ کپڑے، لگژیاں گاڑیاں رکھنےوالےافرادصرف چندہزارٹیکس دے رہے ہیں۔
بڑےگھر،مہنگےتعلیمی اداروں میں بچوں کوبڑھانےوالےچندہزارٹیکس دےرہےہیں، گھریلوملازمین،رشتہ داروں،ہمسایوں سےغیررسمی معلومات لینےکی بھی تجویز دی گئی ۔
ٹیکس چوروں کے خلاف معلومات دینے والوں کو بھاری انعام کی پیشکش کی جائے،ہمسائے، کزنز اور گھریلو ملازمین بھی انعامی سکیم سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
معلومات فراہم کرنے والوں کے نام راز میں رکھے جائیں گے۔ٹیکس چوروں کی نشان دہی بھی آسانی سے کی جاسکے گی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App