ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زلزلے کے شدید جھٹکے

زلزلے کے شدید جھٹکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: خیبرپختونخوا کے کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

 زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.0 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 20 کلومیٹر تھی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز جنوب مشرقی افغانستان تھا۔

مانسہرہ شہر اور اس کے گردونواح سمیت بالاکوٹ، بٹگرام، کوہستان اور تورغر کے علاقوں میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جبکہ تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

 زلزلے کیوں آتے ہیں؟

  زلزلے قدرتی آفت ہیں جن کے باعث دنیا بھر میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ماہرین کے مطابق زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے۔ پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری بھارتی اور تیسری اریبین ہے۔ زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں۔ زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے۔ زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب یلغار کرتی ہیں۔  

 زلزلوں کا آنا یا آتش فشاں کا پھٹنا، ان علاقوں ميں زیادہ ہے جو ان پلیٹوں کے سنگم پر واقع ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں ایک مرتبہ بڑا زلزلہ آ جائے تو وہاں دوبارہ بھی بڑا زلزلہ آ سکتا ہے۔ پاکستان کا دو تہائی علاقہ فالٹ لائنز پر ہے جس کے باعث ان علاقوں میں کسی بھی وقت زلزلہ آسکتا ہے۔         کراچی سے اسلام آباد، کوئٹہ سے پشاور، مکران سے ایبٹ آباد اور گلگت سے چترال تک تمام شہر زلزلوں کی زد میں ہیں، جن میں کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقے حساس ترین شمار ہوتے ہیں۔

 زلزلے کے اعتبار سے پاکستان دنیا کا پانچواں حساس ترین ملک ہے۔         پاکستان انڈین پلیٹ کی شمالی سرحد پر واقع ہے جہاں یہ یوریشین پلیٹ سے ملتی ہے۔ یوریشین پلیٹ کے دھنسنے اور انڈین پلیٹ کے آگے بڑھنے کا عمل لاکھوں سال سے جاری ہے۔ پاکستان کے دو تہائی رقبے کے نیچے سے گزرنے والی تمام فالٹ لائنز متحرک ہیں جہاں کم یا درمیانے درجہ کا زلزلہ وقفے وقفے سے آتا رہتا ہے۔