ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ 58 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال،ڈالر بھی سستا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ 58 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال،ڈالر بھی سستا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احسن عباسی:  پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ 58 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال ہوگئی۔

 کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی،  632  سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 58 ہزار 187 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

 واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس 482 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 57 ہزار 554 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

 دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی 5 پیسے سستی ہوگئی، ڈالر 281.45 روپے سے کم ہو کر 281.40 روپے پر آگیا ہے۔